تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

بند کمروں کے فیصلوں سے حالات خراب ہوئے، صوبہ سنبھالوں گا: سہیل آفریدی

بند کمروں کے فیصلوں سے حالات خراب ہوئے، صوبہ سنبھالوں گا: سہیل آفریدی

پشاور( پاکستان خبر) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں کے باعث صوبے کے حالات خراب ہوئے، تاہم وہ صورتحال کو بہتر کر کے دکھائیں گے۔سہیل آفریدی نے پشاور میں جلسے کے مقام کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد کارکنوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست ملکی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، جب ملک کی مقبول سیاسی جماعت کے چیئرمین کو گرفتار کیا گیا اور اس واقعے کو تین سال مکمل ہو چکے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ 9 اپریل 2022 کو جمہوری حکومت ختم کی گئی، جس کے بعد ملک کے حالات میں خرابی آئی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کی گرفتاری کے تین سال مکمل ہونے پر سیاسی جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے موجودہ مسائل بند کمروں کے فیصلوں کا نتیجہ ہیں، تاہم وہ صوبے کے حالات بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔