تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی

جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا نے نمیبیا میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کے فائنل میں زمبابوے کو 48 رنز سے ہرا کر رواں سیزن کی پہلی ٹرافی حاصل کرلی۔یہ گزشتہ آٹھ روز کے دوران زمبابوے کے خلاف جنوبی افریقا کی مسلسل تیسری فتح تھی۔تجرباتی کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کے باوجود جنوبی افریقی ٹیم نے ایک مرتبہ پھر 200 سے زائد رنز بنائے۔ لوہان ڈرے پریٹوریئس انجری کے باعث میچ میں شامل نہیں تھے، تاہم کونر ایسٹرہیزن اور جارڈن ہرمن نے 84 رنز کی شراکت سے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ بعد ازاں روبن ہرمن اور ڈیوالڈ بریوس نے پانچویں وکٹ پر 47 رنز جوڑے۔ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی بیٹنگ ابتدا ہی میں مشکلات کا شکار ہوگئی اور محض 57 رنز پر اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔بریڈ ایونز نے 56 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر مزاحمت کی، لیکن ان کی کوشش ٹیم کو فتح دلانے کے لیے کافی ثابت نہ ہوسکی۔واضح رہے کہ اس سہ ملکی سیریز میں جنوبی افریقا اور زمبابوے کے علاوہ میزبان نمیبیا کی ٹیم بھی شامل تھی۔