تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیم کا پہلی بار پاکستان دورہ، 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز طے

جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیم کا پہلی بار پاکستان دورہ، 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز طے

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق جنوبی افریقا کی ویمنز انڈر 19 ٹیم جولائی میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔پی سی بی کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی، جو 14 سے 24 جولائی تک کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔اعلامیے کے مطابق جنوبی افریقا کی انڈر 19 ویمنز ٹیم 10 جولائی کو کراچی پہنچے گی، جبکہ دونوں ٹیمیں 11 سے 13 جولائی تک اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشنز میں حصہ لیں گی۔سیریز کے میچز 14، 17، 19، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ سیریز ایشین کرکٹ کونسل ویمنز ٹی ٹوئنٹی کپ اور آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں اہم کردار ادا کرے گی۔واضح رہے کہ پی سی بی ویمنز کرکٹ ڈیپارٹمنٹ نے حال ہی میں کراچی میں انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے تربیتی کیمپس بھی منعقد کیے تھے۔