تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

کراچی کی بندرگاہوں کے لیے خصوصی ٹرانس شپمنٹ مراعاتی پیکیج کا اعلان

کراچی کی بندرگاہوں کے لیے خصوصی ٹرانس شپمنٹ مراعاتی پیکیج کا اعلان

کراچی( کامرس ڈیسک) وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کراچی کی بندرگاہوں کے لیے خصوصی ٹرانس شپمنٹ مراعاتی پیکیج کا اعلان کر دیا، جس کا مقصد پاکستان کو خطے کا اہم ٹرانس شپمنٹ مرکز بنانا ہے۔اپنے بیان میں وزیر بحری امور نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق بحری شعبے میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کی قیادت میں بندرگاہی تجارت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔جنید انوار چوہدری کے مطابق ٹرانس شپمنٹ کارگو کی ہینڈلنگ لاگت کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ پاکستانی بندرگاہوں کی کارکردگی اور عالمی مسابقت میں اضافہ ہو سکے۔انہوں نے بتایا کہ ٹرانس شپمنٹ جہازوں کو پورٹ ہینڈلنگ چارجز میں 80 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔ کراچی پورٹ پر وہارفج چارجز میں 20 سے 80 فیصد تک کمی جبکہ 14 روز تک مفت اسٹوریج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ٹی پی ایکس ایریا میں 30 روز تک مفت اسٹوریج کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔وزیر بحری امور کے مطابق پورٹ قاسم پر وہارفج چارجز میں مکمل 100 فیصد رعایت دی جائے گی، جبکہ وہاں موجود ٹرمینلز پر 7 روزہ مفت اسٹوریج کی سہولت ہوگی جسے 21 روز تک بڑھایا جا سکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کنٹینر ٹرمینلز نے بھی ٹرمینل ہینڈلنگ چارجز میں 25 فیصد تک کمی کر دی ہے۔چیئرمین کراچی پورٹ ریئر ایڈمرل (ر) شاہد احمد نے کہا کہ زیادہ ٹرانس شپمنٹ کارگو لانے والے جہازوں کو اضافی مراعات دی جائیں گی، جس سے جہازوں کے بندرگاہ پر قیام کے دورانیے میں نمایاں کمی آئے گی۔وزیر بحری امور نے مزید اعلان کیا کہ تمام سابقہ ٹرانس شپمنٹ ایس آر اوز اور نوٹیفکیشنز ختم کر کے نئی پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔