تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پی ایس ایل شائقین کے لیے اردو کمنٹری کا خصوصی چینل شروع

پی ایس ایل شائقین کے لیے اردو کمنٹری کا خصوصی چینل شروع

لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ اب وہ اپنی قومی زبان میں کرکٹ کے میچز کا لطف اٹھا سکیں گے۔ پی ایس ایل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے مطابق پی ایس ایل 11 کے لیے خصوصی اردو فیڈ چینل کا آغاز کر دیا گیا ہے، جہاں شائقین کو میچ کی کمنٹری اور ماہرانہ تجزیے فراہم کیے جائیں گے۔اردو کمنٹری پینل میں سابق کرکٹر سلمان بٹ، ثناء میر، شعیب ملک، طارق سعید، ایاز محمد، شاہ فیصل اور مرینہ اقبال شامل ہیں، جو شائقین کو کھیل کے دوران تفصیلی تجزیہ اور دلچسپ تبصرے فراہم کریں گے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 2026 کا افتتاحی میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان کھیلا جائے گا، اور شائقین اب اسے اردو کمنٹری کے ذریعے براہِ راست دیکھ سکیں گے۔