تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

اسپائیڈر مین نئی فلم میں سام سنگ کے فولڈ ایبل فون کے ساتھ نظر آئے گا

اسپائیڈر مین نئی فلم میں سام سنگ کے فولڈ ایبل فون کے ساتھ نظر آئے گا

 نیو یارک(ویب ڈیسک)دنیا بھر کے سینما گھروں میں 31 جولائی کو ریلیز ہونے والی نئی فلم میں مارول کا مشہور کردار اسپائیڈر مین سام سنگ کے جدید فولڈ ایبل اسمارٹ فون کا استعمال کرتے ہوئے دکھائی دے گا۔فلم میں اسپائیڈر مین کو ممکنہ طور پر سام سنگ کے نئے فولڈ ایبل ماڈل کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جبکہ ایک اور اہم کردار نیڈ لیڈز اسپائیڈر مین کا سراغ لگانے کے لیے جدید گلیکسی ڈیوائسز، جن میں فولڈ ایبل فون اور اسمارٹ واچ شامل ہیں، استعمال کرتے نظر آئیں گے۔ٹیکنالوجی اور فلمی حلقوں کے مطابق فلم میں دکھایا گیا فون ممکنہ طور پر سام سنگ کی نئی نسل کا فولڈ ایبل ماڈل ہے، جسے آئندہ دنوں میں باضابطہ طور پر متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ایک تشہیری تصویر نے بھی اس حوالے سے قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی ہے۔رپورٹس کے مطابق سام سنگ جلد ہی متعدد ممالک میں اسپائیڈر مین سے منسلک ایک خصوصی ٹیکنالوجی مہم بھی شروع کرے گا، جس کا مقصد اپنی نئی ڈیوائسز کو عالمی سطح پر فروغ دینا ہے۔ماہرین کے مطابق فلم اور ٹیکنالوجی برانڈز کے اس اشتراک سے نہ صرف مارکیٹنگ کے نئے رجحانات سامنے آ رہے ہیں بلکہ جدید موبائل ٹیکنالوجی کو بھی وسیع عوامی توجہ حاصل ہو رہی ہے۔