تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

سٹیٹ بینک نے قانونی جواز کے بغیر اکاؤنٹس بلاک کرنے سے روک دیا

سٹیٹ بینک نے قانونی جواز کے بغیر اکاؤنٹس بلاک کرنے سے روک دیا

کراچی( کامرس ڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر کے بینکوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ قانونی جواز، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور مناسب تصدیق کے بغیر کسی بھی صارف کا بینک اکاؤنٹ بلاک یا منجمد نہ کیا جائے۔عدالتی احکامات کی روشنی میں جاری کیے گئے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ غیر ارادی یا احتیاطی پابندیوں کے باعث اکاؤنٹ ہولڈرز کو کسی قسم کا غیر ضروری نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔سٹیٹ بینک کے مطابق کسی بھی بینک اکاؤنٹ پر ڈیبٹ بلاک، آپریشنل پابندی یا اکاؤنٹ منجمد کرنے کا اقدام صرف قانون کے مطابق اور متعلقہ قانونی اختیار کی بنیاد پر ہی کیا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ کسی بھی کارروائی سے قبل مناسب تصدیق اور مجاز اتھارٹی کی منظوری کو یقینی بنایا جائے گا۔ہدایت نامے میں بینکوں کو مکمل عمل درآمد کے لیے مؤثر اندرونی نظام وضع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ قانونی اختیار کے بغیر کسی بھی صارف پر غیر ضروری پابندیاں عائد نہ ہوں۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہلے ہی بغیر قانونی اختیار اور مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے سے روک چکی ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے سٹیٹ بینک کو اس حوالے سے واضح طریقہ کار اور ہدایات مرتب کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر عمل درآمد رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے۔