تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ، ڈالر معمولی سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ، ڈالر معمولی سستا

کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جہاں مارکیٹ میں تیزی اور کمی دونوں کیفیتیں سامنے آئیں۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 949 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار 871 پوائنٹس پر آ گیا۔ دورانِ تجارت انڈیکس کی کم ترین سطح 1 لاکھ 79 ہزار 541 جبکہ بلند ترین سطح 1 لاکھ 80 ہزار 507 پوائنٹس رہی۔گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 78 ہزار 922 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی، جہاں امریکی کرنسی ایک پیسہ سستی ہو کر 278 روپے 24 پیسے پر آ گئی۔ گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 25 پیسے پر بند ہوا تھا۔