تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس ایک لاکھ بہتر ہزار کی حد عبور کرگیا

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس ایک لاکھ بہتر ہزار کی حد عبور کرگیا

کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، جس کے باعث سرمایہ کاروں میں اعتماد بڑھتا دکھائی دیا۔کاروبار کے دوران سو انڈیکس میں دو ہزار تین سو ستائیس پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ بہتر ہزار دو سو انتالیس پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔آج کے کاروبار میں انڈیکس ایک موقع پر ایک لاکھ ستر ہزار سات سو اٹھاون پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ بلند ترین سطح ایک لاکھ بہتر ہزار چار سو پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر سو انڈیکس ایک لاکھ انہتر ہزار نو سو گیارہ پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔