تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

اسٹاک مارکیٹ میں کھاتہ کھلوانا آسان، نیا ڈیجیٹل نظام متعارف

اسٹاک مارکیٹ میں کھاتہ کھلوانا آسان، نیا ڈیجیٹل نظام متعارف

کراچی( کامرس ڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے کھاتہ کھلوانے کا طریقہ مزید آسان بنانے کی خاطر نیا ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا گیا۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق نئے طریقہ کار کے تحت سہولت کھاتہ ایک روز میں کھولا جائے گا، جبکہ سرمایہ کار کھاتے کی درخواست پر دو دن میں فیصلہ ہوگا۔ درخواست گزار کو دی گئی نگرانی شناخت کے ذریعے اپنی درخواست کی پیش رفت معلوم کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔نئے نظام میں کھاتہ مسترد ہونے کی صورت میں دلالی ادارے کو وجوہات تحریری طور پر بتانا ہوں گی۔ پہلے سے تصدیق شدہ سرمایہ کاروں کی دوبارہ جانچ بھی نہیں ہوگی، جبکہ درخواستوں کی ڈیجیٹل کارروائی دن رات جاری رکھی جاسکے گی۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے سرمایہ کاروں کی تعداد 25 لاکھ تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کے مطابق نوجوانوں کو اسٹاک مارکیٹ سے جوڑنا ترجیح ہے اور ٹیکنالوجی کے ذریعے سرمایہ کاری کا عمل سہل بنایا جا رہا ہے۔