کراچی ( کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر منفی رجحان غالب رہا اور کاروبار کا اختتام کمی کے ساتھ ہوا۔کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 339 پوائنٹس تنزلی کے بعد 1 لاکھ 70 ہزار 425 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔کاروباری سیشن کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 71 ہزار 126 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 70 ہزار 120 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 569 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں 181 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 267 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں کم ہوئیں۔حصص بازار میں 17 ارب روپے مالیت کے 42 کروڑ حصص کا کاروبار کیا گیا۔