کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کے دوران شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور اختتام پر مندی غالب رہی، جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔کاروباری دن کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 699 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ ایک لاکھ 70 ہزار 600 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا، تاہم چند گھنٹوں بعد مارکیٹ میں منفی رجحان شروع ہوگیا۔کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1332 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 68 ہزار 636 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 969 پوائنٹس پر موجود تھا۔