تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی، 100 انڈیکس میں کمی

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی، 100 انڈیکس میں کمی

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کے ابتدائی سیشن میں مندی دیکھی گئی، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 49.68 پوائنٹس گر کر 164,726.76 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق ابتدائی کاروباری سیشن میں مجموعی طور پر 571 کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت ہوئی۔ ان میں سے 256 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 202 کمپنیوں کے حصص سستے ہوئے اور 113 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ابتدائی سیشن کے دوران مجموعی طور پر 18 کروڑ 4 لاکھ 70 ہزار حصص کا کاروبار ہوا، جن کی مالیت 5 ارب 1 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد رہی۔کاروباری سرگرمیوں میں یونٹی فوڈز کے 2 کروڑ 22 لاکھ 30 ہزار، ورلڈ کال ٹیلی کام کے 2 کروڑ 17 لاکھ 40 ہزار جبکہ پرویز احمد کنسلٹنسی سروسز لمیٹڈ کے 1 کروڑ 31 لاکھ 40 ہزار حصص کا لین دین ہوا۔