کراچی ( کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان رہا، جس کے نتیجے میں ہنڈریڈ انڈیکس 779 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 930 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔کاروبار کے آغاز پر بھی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور ہنڈریڈ انڈیکس 881 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان برقرار رہا، جس کے باعث کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں مجموعی طور پر 779 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 13 کروڑ 2 لاکھ 43 ہزار 408 حصص کا لین دین ہوا، جن کی مالیت 10 ارب 41 کروڑ 83 لاکھ 65 ہزار 961 روپے رہی۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا تھا اور ہنڈریڈ انڈیکس 814 پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 65 ہزار 151 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔