اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان برقرار رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس 368 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 69 ہزار 969 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 441 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا۔ گزشتہ روز ہنڈرڈ انڈیکس 825 پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 69 ہزار 600 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔