تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کا اضافہ

کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز نمایاں تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں سرمایہ کاروں کا رجحان مثبت رہا۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 4918 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 70 ہزار 553 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔آج کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 69 ہزار 387 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک بھی آیا، جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار 640 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی چھوا، جو مارکیٹ میں مضبوط سرگرمی کی عکاسی کرتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 65 ہزار 634 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 94 پیسے کا ہو گیا، جبکہ گزشتہ روز یہ 278 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔