تازہ ترین
لوئر دیر: پولیس کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک پاکستان اور ایران کا سکیورٹی و تعاون بڑھانے پر اتفاق صدر زرداری کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین آصفہ بھٹو کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین آبنائے ہرمز: پھنسے ملاحوں اور جہازوں کے انخلا کے لیے بڑا بحری آپریشن شروع امریکی کانگریس کی جنگی اختیارات سے متعلق قرارداد منظور، صدر کو فوجی واپسی کی ہدایت ٹرمپ کا سینیٹ پر شدید ردعمل، ایران سے متعلق ووٹ کو بے معنی قرار دے دیا اسرائیلی وزیر کا بیان: ایران کے خلاف اکیلے کارروائی کا امکان ظاہر آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، عالمی منڈی میں تیل سستا خیبرپختونخوا میں سیف سٹی منصوبے کی اضلاع تک توسیع کا فیصلہ یکم جولائی سے گاڑیوں پر ٹیکسز میں بڑی تبدیلیاں، نئی شرطیں نافذ حکومت کا جامشورو پاور پلانٹ کو تھر کول پر منتقل کرنے کا فیصلہ سابق کرکٹر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے ورلڈ کپ 2026: امریکہ نے ایرانی ٹیم کے سفری قوانین میں نرمی کر دی فیفا ورلڈ کپ 2026: کروشیا نے پاناما کو شکست دے دی ایف آئی ایچ کی پاکستان کے غلط جھنڈے کی نمائش پر باضابطہ معذرت
پاکستان خبر

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، کاروبار کے دوران منفی اور مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، کاروبار کے دوران منفی اور مثبت رجحان

کراچی ( کامرس ڈیسک) کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں منفی رجحان غالب رہا اور 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 455 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔تاہم ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ نے تیزی سے بہتری دکھائی اور 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 729 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 70 ہزار 330 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی۔ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں اس طرح کے اتار چڑھاؤ سرمایہ کاروں کے محتاط رویے اور معاشی عوامل کے اثرات کو ظاہر کرتے ہیں۔