کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ابتدائی تیزی کے بعد مندی چھا گئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 1733 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 70 ہزار 498 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 186 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 72 ہزار 400 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا تھا، تاہم دورانِ ٹریڈنگ مارکیٹ میں اچانک مندی کا رجحان غالب آگیا جو کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا۔گزشتہ روز بھی ہنڈرڈ انڈیکس 830 پوائنٹس اضافے کے بعد 1 لاکھ 72 ہزار 200 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔