تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں دو ہزار سے زائد پوائنٹس کا بڑا اضافہ

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں دو ہزار سے زائد پوائنٹس کا بڑا اضافہ

کراچی ( کامرس ڈیسک) مشرق وسطیٰ کی بہتر ہوتی صورتحال کے باعث پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس دو ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ سڑسٹھ ہزار آٹھ سو چوالیس پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر یہی انڈیکس دو سو ترانوے پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ پینسٹھ ہزار پانچ سو سترہ پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کے اثرات ایشیائی منڈیوں پر بھی مثبت انداز میں ظاہر ہوئے ہیں۔ جاپان کے نکی انڈیکس میں دو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ تھائی لینڈ کے سیٹ انڈیکس میں ایک فیصد بہتری دیکھی گئی۔ اسی طرح چین اور ہانگ کانگ کی سٹاک مارکیٹوں میں بھی تقریباً ایک فیصد اضافہ سامنے آیا ہے، جس سے خطے کی مجموعی معاشی فضا میں بہتری کا تاثر مضبوط ہوا ہے۔