تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پنجاب میں گرد آلود ہواؤں اور بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

پنجاب میں گرد آلود ہواؤں اور بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

لاہور(پاکستان خبر) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں اور بارش برسانے والا کمزور موسمی سسٹم موجود ہے، جس کے باعث موسم میں جزوی تبدیلی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ آج بھی لاہور سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں آندھی، بارش اور ژالہ باری کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ الرٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان موجود ہے۔متاثرہ علاقوں میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، لیہ، فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیر آباد شامل ہیں، جہاں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔اسی طرح سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، خوشاب، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان، کوٹ ادو اور منڈی بہاالدین میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ نے لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد اور جھنگ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں ممکنہ بارش کے پیش نظر واسا کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ آندھی اور گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں اور کھلے میدانوں سے گریز کریں۔ کسانوں اور سیاحوں کو بھی موسم کی صورتحال کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔