تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

آزاد کشمیر میں ہڑتالوں سے عوامی زندگی متاثر، شہریوں کی امن کی اپیل

آزاد کشمیر میں ہڑتالوں سے عوامی زندگی متاثر، شہریوں کی امن کی اپیل

مظفرآباد(پاکستان خبر) آزاد کشمیر میں احتجاج اور مبینہ اشتعال انگیز سرگرمیوں کے باعث عام شہریوں کی روزمرہ زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہڑتالوں اور دکانوں کی زبردستی بندش کے باعث سب سے زیادہ نقصان متوسط طبقے، روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد اور چھوٹے تاجروں کو ہو رہا ہے۔مقامی آبادی کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کی بندش سے نہ صرف آمدن متاثر ہو رہی ہے بلکہ روزمرہ اشیاء کی دستیابی میں بھی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔شہریوں نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام امن، استحکام اور خوشحالی چاہتے ہیں اور کسی بھی قسم کی بدامنی کے خلاف ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ اپنے گہرے تعلق اور وابستگی کو بھی اجاگر کیا۔ماہرین کے مطابق اس نوعیت کی صورتحال سے خطے میں معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں اور عام شہری براہِ راست اس کا بوجھ برداشت کرتے ہیں۔