تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار کی سطح عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار کی سطح عبور کر گیا

کراچی ( کامرس ڈیسک) کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جہاں مارکیٹ 3611 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کھلی۔ابتدائی کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 71 ہزار 456 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جسے مارکیٹ میں غیر معمولی مثبت رجحان قرار دیا جا رہا ہے۔اسٹاک ماہرین کے مطابق حالیہ تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور توقع ہے کہ دن بھر حصص کی خرید و فروخت میں سرگرمی برقرار رہے گی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے اگرچہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا تھا، تاہم مجموعی طور پر مثبت رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مالیت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔