تازہ ترین
صدر اور وزیراعظم کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا، اسحاق ڈار یوم سیاہ کشمیر پر آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، عالمی برادری سے حق خودارادیت کا مطالبہ ایران کا مکہ دفاعی اتحاد کے رکن ممالک سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق مغربی کنارے میں اسرائیل پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ایرانی فنڈنگ کے بعد حزب اللہ کی ممکنہ جنگ کیلئے تیاریاں دبئی میں غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر 30 ہزار روپے جرمانہ 5 سال میں 11 ہزار ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا انکشاف سنگاپور اور سعودی آرامکو کا 2027 سے زیرِ سمندر تیل ذخیرہ کرنے کا منصوبہ ملک بھر میں ایل پی جی مہنگی، لاہور اور جڑواں شہروں میں 600 روپے فی کلو ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، منیبہ علی پاکستان ٹیم کی کپتان مقرر مقامی ایل پی جی کی نصف سے زائد پیداوار پر 45 کمپنیوں کی اجارہ داری پاتھم نسانکا انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر پاکستان نے ورلڈ نو میڈ ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا یو ایف سی مقابلے دیکھنے ابو ظبی پہنچ گئیں
پاکستان خبر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس ایک لاکھ ستر ہزار سے اوپر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس ایک لاکھ ستر ہزار سے اوپر پہنچ گیا

کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز نمایاں تیزی دیکھی گئی، جس کے دوران حصص بازار میں مضبوط اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروبار کے دوران اہم بینچ مارک انڈیکس میں ایک ہزار سات سو بارہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ ستر ہزار چھ سو چھیاسٹھ پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ دورانِ تجارت انڈیکس نے ایک لاکھ اکہتر ہزار بائیس پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی چھو لی۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ اڑسٹھ ہزار نو سو ترپن پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج کی صورتحال میں واضح بہتری دیکھی گئی۔دوسری جانب زرمبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی، انٹر بینک میں ڈالر تین پیسے سستا ہو کر دو سو اٹھہتر روپے سینتیس پیسے پر آگیا، جبکہ گزشتہ روز یہ دو سو اٹھتر روپے چالیس پیسے پر بند ہوا تھا۔