تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

یو ایس اوپن میں بھنگ کی شدید بو، سبالینکا نے میچ روک دیا

یو ایس اوپن میں بھنگ کی شدید بو، سبالینکا نے میچ روک دیا

نیویارک( سپورٹس ڈیسک) یو ایس اوپن میں عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی آرینا سبالینکا کو تیسرے راؤنڈ کے میچ کے دوران اس وقت غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب اسٹیڈیم میں بھنگ کی شدید بو پھیل گئی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لوئس آرمسٹرانگ اسٹیڈیم میں ازبکستان کی کامیلا راخیمووا کے خلاف میچ کے دوران سبالینکا نے دوسرے سروس گیم میں کچھ دیر کے لیے کھیل روک دیا اور امپائر ایوا اسدراکی مور کی توجہ بو کی جانب دلائی۔سبالینکا نے امپائر سے کہا کہ بو بہت تیز ہے اور اسے دور کرنے کے لیے ضروری کارروائی کی جائے، کیونکہ اس صورتحال میں کھیل پر توجہ مرکوز کرنا مشکل ہورہا ہے۔میچ کے بعد سبالینکا نے وضاحت کی کہ انہیں لوگوں کے تفریح کرنے یا بھنگ استعمال کرنے پر اعتراض نہیں، تاہم ان کی خواہش ہے کہ شائقین ٹینس کورٹ کے قریب ایسا نہ کریں، کیونکہ اس سے کھلاڑیوں کی توجہ متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تیز ہوا کے باعث باہر سے آنے والی بھنگ کی بو اسٹیڈیم تک پہنچ گئی۔ سبالینکا کے مطابق انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران اس سے پہلے بھی ایسی بو محسوس کی تھی، تاہم اس مرتبہ اس کی شدت غیر معمولی تھی۔واضح رہے کہ نیویارک میں 21 سال سے زائد عمر افراد کے لیے تفریحی طور پر بھنگ کا استعمال قانونی ہے، تاہم یو ایس اوپن کے احاطے میں سگریٹ نوشی کی اجازت نہیں ہے۔