تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

فرانس میں طلبہ احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1747 افراد گرفتار

فرانس میں طلبہ احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1747 افراد گرفتار

پیرس( مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں تعلیمی نظام کی صورتحال اور اسکولوں میں سہولیات کی کمی کے خلاف طلبہ کے احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں 1747 افراد کو گرفتار کیا گیا۔احتجاج کے باعث ملک بھر میں 735 اسکول کسی نہ کسی طرح متاثر ہوئے، جبکہ مختلف مقامات پر سڑکوں اور اسکولوں کے قریب آگ لگانے کے واقعات بھی پیش آئے۔طلبہ اساتذہ کی کمی، کلاس رومز میں گنجائش سے زیادہ طلبہ، اسکولوں کی خستہ عمارتوں، طویل اوقاتِ کار اور عملے کی غیر حاضری کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔فرانسیسی وزیر داخلہ لوراں نونیز کے مطابق احتجاج کے دوران پولیس، اساتذہ، صحافیوں اور راہ گیروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔وزیر تعلیم ایڈوار ژیفغے نے بتایا کہ ملک کے 3700 اسکولوں میں سے 735 احتجاج سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق حکومت غیر حاضر اساتذہ کی جگہ فوری طور پر نئے اساتذہ کی تعیناتی اور تعلیمی نظام میں طلبہ کی آواز کو زیادہ مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔یہ احتجاج پیرس کے علاقے سے شروع ہوکر ملک کے دیگر شہروں تک پھیل گیا ہے، جبکہ طلبہ تنظیموں نے حکومت کی جانب سے مزید اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے آئندہ بھی مظاہرے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔والدین اور تعلیمی حکام نے احتجاج کے دوران طلبہ، اساتذہ اور دیگر افراد کی سلامتی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔