فرانس( مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں اساتذہ کی کمی، خستہ حال عمارتوں اور تعلیمی سہولتوں کی کمی کے خلاف طلبہ کے احتجاج میں شدید شدت آ گئی ہے جہاں مظاہرین نے جمعرات کو دو اسکولوں میں آگ لگا دی، جبکہ مارسی کے ایک اسکول میں کچرے کے ڈبے میں پٹرول ڈالنے کی کوشش کے دوران اساتذہ بھی اس کی زد میں آ گئے۔ حکام کے مطابق ان پرتشدد مظاہروں کے دوران درجنوں افراد زخمی اور سیکڑوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔