ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر کی نجی یونیورسٹی میں طالبہ سے زیادتی کے واقعے کے خلاف طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کرگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے طلبہ کے ساتھ مبینہ سخت رویے کے بعد مظاہرین نے جالندھر، پھگواڑہ قومی شاہراہ بند کردی، جس سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا۔طلبہ کی جانب سے یونیورسٹی میں طالبہ سے زیادتی کے واقعے پر احتجاج کیا جارہا تھا، تاہم پولیس کارروائی کے بعد مظاہرین کی تعداد اور احتجاج میں شدت آگئی۔رپورٹ کے مطابق واقعے اور پولیس کے رویے کے خلاف طلبہ میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، جبکہ احتجاج کے باعث علاقے میں کشیدگی بھی پیدا ہوئی ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا میں مودی حکومت کی پالیسیوں کے تناظر میں ملک میں جنسی زیادتی اور پُرتشدد واقعات پر عوامی ردعمل کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔