تازہ ترین
صدر اور وزیراعظم کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا، اسحاق ڈار یوم سیاہ کشمیر پر آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، عالمی برادری سے حق خودارادیت کا مطالبہ ایران کا مکہ دفاعی اتحاد کے رکن ممالک سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق مغربی کنارے میں اسرائیل پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ایرانی فنڈنگ کے بعد حزب اللہ کی ممکنہ جنگ کیلئے تیاریاں دبئی میں غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر 30 ہزار روپے جرمانہ 5 سال میں 11 ہزار ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا انکشاف سنگاپور اور سعودی آرامکو کا 2027 سے زیرِ سمندر تیل ذخیرہ کرنے کا منصوبہ ملک بھر میں ایل پی جی مہنگی، لاہور اور جڑواں شہروں میں 600 روپے فی کلو ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، منیبہ علی پاکستان ٹیم کی کپتان مقرر مقامی ایل پی جی کی نصف سے زائد پیداوار پر 45 کمپنیوں کی اجارہ داری پاتھم نسانکا انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر پاکستان نے ورلڈ نو میڈ ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا یو ایف سی مقابلے دیکھنے ابو ظبی پہنچ گئیں
پاکستان خبر

گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی کامیابی، حکومت بنانے کی کوشش کریں گے: بلاول بھٹو

گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی کامیابی، حکومت بنانے کی کوشش کریں گے: بلاول بھٹو

 ا سلام آباد(پاکستان خبر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ان کی جماعت بھرپور کامیابی حاصل کر رہی ہے اور سیاسی میدان میں نمایاں پیش رفت جاری ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے اور وہ حکومت بنانے کی کوشش کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے عوام کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دل کی گہرائیوں سے عوام کے ممنون ہیں جنہوں نے ان کی جماعت پر اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے پارٹی کارکنوں کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جیالوں نے بھرپور محنت کے ساتھ یہ سیاسی کامیابی حاصل کی ہے۔