کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) مستقبل میں فضائی سفر کو تیز تر بنانے کے لیے ۲۲۲ فٹ طویل سپر سونک طیارے ’’کووپلین‘‘ کا تصور پیش کیا گیا ہے، جس کے ذریعے سفر کا دورانیہ ۷۰ فیصد تک کم کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔مجوزہ ڈیزائن کے مطابق یہ طیارہ آواز کی رفتار سے دوگنی رفتار سے پرواز کر سکے گا، جبکہ اس میں بیک وقت ۲۰۰ مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہوگی۔ طیارے کو ایک پرواز میں تقریباً ۱۶ ہزار کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کے قابل بنانے کا منصوبہ ہے۔اس تصور کے تحت لندن سے آسٹریلیا تک بغیر کسی درمیانی پڑاؤ کے سفر ممکن ہو سکے گا، جس سے طویل فاصلے کے فضائی سفر میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔منصوبہ سازوں کا ہدف کووپلین کو مشہور سپر سونک طیارے ’’کونکورڈ‘‘ سے زیادہ تیز رفتار اور زیادہ مسافروں کی گنجائش والا طیارہ بنانا ہے۔ اس کی مجوزہ پروازی حد ایئربس اے ۳۵۰-۹۰۰ اور بوئنگ بی ۷۸۷-۹ سے بھی زیادہ بتائی گئی ہے۔تاہم، کووپلین فی الحال صرف ایک تصوراتی ڈیزائن ہے۔ اس کی تیاری، عملی پرواز یا مستقبل میں تجارتی استعمال کے حوالے سے ابھی کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔
آواز سے دوگنی رفتار والا طیارہ بنانے کا منصوبہ، فضائی سفر ۷۰ فیصد تک مختصر ہونے کا دعویٰ
واپس خبروں پر
Category:
ٹیکنالوجی