تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

سپریم کورٹ نے سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی

سپریم کورٹ نے سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی

اسلام آباد( پاکستان خبر) سپریم کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے بیرسٹر سلمان صفدر کو عدالتی نمائندہ مقرر کرتے ہوئے اجازت دے دی ہے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کے دوران حکم دیا کہ سلمان صفدر جیل جا کر عمران خان کی حالت زار اور دستیاب سہولیات کے بارے میں تفصیلی تحریری رپورٹ پیش کریں۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ ملاقات میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے اور سلمان صفدر براہِ راست عدالت سے رابطہ کر سکتے ہیں۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے بھی رپورٹ طلب کی اور سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی۔ اٹارنی جنرل نے عدالت میں 5 اگست سے 18 اگست 2023 تک کی رپورٹ پیش کی جو اٹک جیل میں قید کے دوران مرتب کی گئی تھی۔اس موقع پر وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ انہیں بھی عمران خان سے ملاقات کی رسائی نہیں دی جا رہی، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سلمان صفدر آج ہی ملاقات کے لیے جائیں گے۔بیرسٹر سلمان صفدر آج دوپہر 2 بجے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کریں گے اور ملاقات کے بعد رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی جائے گی۔