تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

سپریم کورٹ: آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری، پانچ بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے

سپریم کورٹ: آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری، پانچ بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے

اسلام آباد (پاکستان خبر) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق یکم جون سے چار جون تک مختلف مقدمات کی سماعت کے لیے پانچ بینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس محمد شفیع اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہوں گے۔ بینچ نمبر دو جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال مندوخیل پر مشتمل ہوگا۔اسی طرح بینچ نمبر تین میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان شامل ہیں جبکہ بینچ نمبر چار میں جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس عقیل عباسی مقدمات کی سماعت کریں گے۔بینچ نمبر پانچ جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل ہوگا۔مزید برآں یکم سے چار جون تک روزانہ صبح گیارہ بجے کے بعد جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ بھی مختلف مقدمات کی سماعت کرے گا۔