تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد( پاکستان خبر)سپریم کورٹ نے بانی تحریک انصاف سے فوری ملاقات کی درخواست مسترد کر دی اور سائفر کیس سمیت دیگر مقدمات میں اہم اقدامات کیے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بغیر نوٹس کسی فریق کو حکم نہیں دیا جا سکتا۔ عدالت نے حکومت کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیا اور سماعت کل تک ملتوی کر دی۔سماعت کے دوران عدالت نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف اپیلوں کے لیے تین رکنی بینچ بنانے کا حکم دیا۔ اسی طرح توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواستیں غیر مؤثر ہونے پر خارج کر دی گئیں۔عدالت نے 9 مئی لاہور واقعات میں بھی بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منسوخی کی درخواستوں پر تین رکنی بینچ تشکیل دیا اور ان مقدمات کی سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔