اسلام آباد( پاکستان خبر) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ زیر التوا مقدمات کی جلد سماعت کیلئے شام کے اوقات میں بھی عدالتی بینچ تشکیل دیا جائے گا۔فل کورٹ اجلاس سے خطاب میں چیف جسٹس نے بتایا کہ مقدمات مقرر کرنے کا طریقہ کار ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا ہے اور اب ان کے کہنے پر بھی کسی مقدمے کو مقرر نہیں کیا جاتا۔انہوں نے ججز کی تین ماہ کی چھٹیوں سے متعلق تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ججز تین ماہ کے دوران صرف ایک ماہ کی رخصت لیتے ہیں۔جسٹس یحییٰ آفریدی کے مطابق ایک بینچ کے سامنے ایک دن میں 75 مقدمات مقرر کیے گئے، جبکہ کاز لسٹ میں شامل مقدمات کی دوبارہ جانچ کیلئے 2 افسران بھی تعینات ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ جلد سماعت کی درخواستوں کیلئے الگ بینچ تشکیل دیا جا رہا ہے، جو شام کے وقت مقدمات کی سماعت کرے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ شریعت اپیلیٹ بینچ ہر دو ماہ بعد ایک ہفتے کیلئے بیٹھا کرے گا۔