تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل

دبئی( سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں مختلف ممالک کے شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی شامل ہیں۔پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے ایونٹ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، دو سنچریاں اسکور کیں اور مجموعی طور پر تین سو سے زائد رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔ٹیم کی قیادت جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر ایڈن مارکرم کو سونپی گئی ہے، جبکہ ان کے ہم وطن فاسٹ بولر لنگی این گیڈی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز اور ایونٹ کے بہترین کھلاڑی سنجو سیمسن کے علاوہ بھارتی کھلاڑی ایشان کشن، ہاردک پانڈیا اور فاسٹ بولر جسپرت ببمراہ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔انگلینڈ کے ول جیکس اور عادل رشید، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر اور زمبابوے کے موذاربانی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ امریکا کے کھلاڑی شیڈلے وین کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔