تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ننگرہار میں طالبان کے مقامی کمانڈر قتل

ننگرہار میں طالبان کے مقامی کمانڈر قتل

کابل( مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں افغان طالبان کے ایک مقامی کمانڈر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، جبکہ واقعے کے شبہے میں ان کے سگے بھائی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے، جہاں طالبان حکومت کو نہ صرف عوام بلکہ اپنے اہم کمانڈرز کے تحفظ کے حوالے سے بھی چیلنجز کا سامنا ہے۔افغان جریدے دی افغانستان انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق ضلع چپرحار میں جمعہ کے روز طالبان کے مقامی کمانڈر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ چھٹی گزارنے کے لیے اپنے گھر آئے ہوئے تھے۔طالبان حکام کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مقتول کمانڈر کی شناخت مسافر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ قتل کے شبہے میں ان کے سگے بھائی کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق مقتول کمانڈر کو ان کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، تاہم واقعے کی وجوہات اور محرکات کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔