تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال شروع

مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال شروع

کراچی( پاکستا ن خبر) وفاقی اور سندھ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں مطالبات کا حل نہ نکلنے پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے آج، 8 اگست سے ملک گیر غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کردیا۔صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ جمعے کو وفاقی اور سندھ حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ رہے۔ ان کے مطابق دونوں حکومتیں مطالبات کے حل کے لیے سنجیدہ نظر نہیں آئیں، اس لیے ٹرانسپورٹرز ہڑتال کے فیصلے پر قائم ہیں۔مذاکرات میں وفاقی حکومت کی جانب سے وزیر مواصلات، سیکریٹری مواصلات، چیئرمین این ایچ اے اور آئی جی موٹروے شریک ہوئے، جبکہ سندھ حکومت کی نمائندگی کمشنر کراچی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، سیکریٹری ایکسائز، ڈی آئی ٹریفک، ڈی آئی ڈرائیونگ لائسنس، پی ٹی اے اور آر ٹی اے کے حکام نے کی۔ملک شہزاد اعوان کے مطابق مذاکرات کے باوجود گڈز ٹرانسپورٹرز کے دیرینہ مطالبات کا کوئی حل نہیں نکالا جاسکا، جس کے باعث آج سے غیر معینہ مدت تک ملک گیر ہڑتال کی جارہی ہے۔