تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس اسکیم، ہراساں نہ کرنے کی یقین دہانی

چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس اسکیم، ہراساں نہ کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چھوٹے دکانداروں کے لیے خصوصی ٹیکس اسکیم متعارف کراتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ تاجروں کو ہراساں نہیں کیا جائے گا۔وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت تاجروں کی مشاورت سے ٹیکس نظام کو آگے بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام کو آسان اور سادہ بنانا تاجروں کی دیرینہ خواہش رہی ہے اور انہیں اس نئی اسکیم سے امیدیں وابستہ ہیں۔وزیر خزانہ کے مطابق ایف بی آر اور پرال نے چھوٹے دکانداروں کے لیے ٹیکس معاملات آسان بنانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کو یقین دلانا ضروری ہے کہ انہیں ہراساں نہیں کیا جائے گا، تاہم ہر طبقے کو ٹیکس نظام میں شامل کیے بغیر یہ نظام مؤثر نہیں ہوسکتا۔بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ چھوٹے دکاندار موبائل فون کی ایپلی کیشن کے ذریعے ٹیکس گوشوارے جمع اور ٹیکس ادا کرسکیں گے۔ نئی اسکیم کے تحت انہیں فروخت کے مقام پر ٹیکس وصولی کے نظام سے استثنیٰ دیا جائے گا اور ’’گرین پلیٹ‘‘ جاری کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جس دکان پر گرین پلیٹ آویزاں ہوگی، وہاں ایف بی آر کا افسر داخل نہیں ہوگا۔ اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے چھوٹے دکانداروں کو کم از کم 25 ہزار روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا، جبکہ شرط یہ ہے کہ گزشتہ تین برس میں کسی ایک سال کی فروخت 20 کروڑ روپے سے زیادہ نہ ہوئی ہو۔