تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا قومی کانفرنس میں شرکت سے انکار

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا قومی کانفرنس میں شرکت سے انکار

اسلام آباد( ترکیہ خبر) قومی مذاکراتی کمیٹی نے اپنی مجوزہ قومی کانفرنس کے حوالے سے تحریک تحفظ آئین پاکستان سے رابطہ کیا اور کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، تاہم تحریک تحفظ آئین پاکستان نے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کہا کہ ہمیں آج دعوت نامہ موصول ہوا، لیکن ہم نے شرکت سے انکار کیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کا اختیار تحریک تحفظ آئین پاکستان کو دیا ہے، اور مذاکرات اسی پلیٹ فارم سے کیے جائیں گے۔قومی مذاکراتی کمیٹی کی کانفرنس 7 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ اس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، جے یو آئی اور جماعت اسلامی کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ علاوہ ازیں ایم کیو ایم، ق لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی، اے این پی اور دیگر جماعتیں بھی مدعو کی جائیں گی۔