تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

مسجد اقصیٰ میں پھر کشیدگی، اسرائیلی وزیر کی کارروائی پر شدید ردعمل

مسجد اقصیٰ میں پھر کشیدگی، اسرائیلی وزیر کی کارروائی پر شدید ردعمل

بیت المقدس( مانیٹرنگ ڈیسک)بیت المقدس میں ایک بار پھر کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب ایک انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہو کر صورتحال کو مزید خراب کر دیا۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر کی جانب سے نمازیوں کے داخلے پر پابندیوں میں مزید سختی کر دی گئی، جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہو گئی۔مسلسل اشتعال انگیز اقدامات کے باعث علاقے میں تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے اور حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔مشرقی یروشلم میں اسلامی اور مسیحی مقدس مقامات کی بے حرمتی کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں، جس پر عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔عالمی مذمت کے باوجود اسرائیلی وزیر کی جانب سے اشتعال انگیز کارروائیاں جاری ہیں، جس سے خطے میں امن کی صورتحال متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔