تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

باکو کی واحد آئل ریفائنری میں خوفناک آگ، امدادی کارروائیاں جاری

باکو کی واحد آئل ریفائنری میں خوفناک آگ، امدادی کارروائیاں جاری

باکو ( مانیٹرنگ ڈیسک)آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملک کی واحد آئل ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے۔آذربائیجان کی وزارتِ ہنگامی حالات کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور آگ بجھانے کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔یہ ریفائنری ملک کی توانائی کے شعبے میں اہم حیثیت رکھتی ہے، جو سالانہ تقریباً 65 لاکھ میٹرک ٹن خام تیل اور یومیہ تقریباً 1 لاکھ 30 ہزار بیرل تیل کو پراسیس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔حکام کے مطابق صورتحال پر قابو پانے اور نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔