تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

دہشت گردی طاقت نہیں، اسباب ختم کرنے سے رکے گی: حافظ نعیم

دہشت گردی طاقت نہیں، اسباب ختم کرنے سے رکے گی: حافظ نعیم

لاہور( پاکستان خبر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ صرف طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں بلکہ اس کے اسباب کو ختم کرنا ناگزیر ہے۔منصورہ میں جماعت اسلامی کے تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سے ناجائز قبضہ چھڑوانا اب ناگزیر ہو چکا ہے، جبکہ کشمیر اور فلسطین جیسے اہم قومی اور عالمی مسائل پر حکمرانوں کی خاموشی اور کمزوری باعثِ تشویش ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا کہ کشمیری عوام کی شمولیت کے بغیر کسی بھی ثالثی کو قبول نہیں کیا جا سکتا، جبکہ غزہ سے متعلق ایسے عالمی فورمز کا حصہ بننا درست نہیں جو فلسطینیوں کے مؤقف کے خلاف ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام اس لیے عمل میں آیا تھا کہ یہاں اللہ کا نظام، عدل اور انصاف قائم ہو، نہ کہ چند خاندان اقتدار اور وسائل پر قابض رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عوامی رائے کو دباکر فارم 47 کے ذریعے حکومتیں مسلط کی جائیں گی تو ملکی مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔ جماعت اسلامی افراد نہیں بلکہ پورے نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کر رہی ہے۔سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کا مرکز اور تمام قومیتوں کا شہر ہے، جسے لسانی یا خاندانی سیاست کی نذر نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پر قابض جعلی حکومت سے نجات عوام کا حق ہے اور جماعت اسلامی اس مقصد کے لیے عوامی طاقت سے جدوجہد کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے احتجاجی دھرنے کو روکنا حکومت کے بس میں نہیں ہوگا۔