اسلام آباد(پاکستان خبر)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں جہاں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے، وہاں دہشت گردوں کے پیچھے کوئی اور چھپا ہوا ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے حکومتی اقدام پر تنقید کی اور کہا کہ ایک منتخب حکومت کو ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ حکومت کے تمام نوٹیفکیشن مسترد کیے جاتے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ جمہوریت پر شب خون مارا گیا اور پورے پاکستان کو مفلوج کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب دہشت گردی کو جواز بنا کر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ پاکستان کے کسی بھی حصے میں دہشت گردی نہیں ہونی چاہیے اور دہشت گردوں کو کہیں بھی پناہ نہیں ملنی چاہیے۔بیرسٹر گوہر نے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور بھارت کے حوالے سے بھی الزام عائد کیا کہ بی ایل اے کے پیچھے بھارت ہے اور بھارت کے پیچھے بی ایل اے ہے۔