تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی

ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی

نیویارک( ویب ڈیسک) الیکٹرک گاڑیوں کی معروف کمپنی ٹیسلا نے دو سے پانچ سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، جس کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔نئی بیلنس بائیک میں پیڈل، موٹر یا بریک شامل نہیں، بلکہ بچے اسے اپنے پیروں کی مدد سے چلاتے ہیں۔ بائیک کو ہلکے وزن کے میگنیشیم فریم اور جدید طرز کے ڈیزائن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، جبکہ اس کی نشست کو پانچ مختلف اونچائیوں پر ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے تاکہ مختلف عمر کے بچے آسانی سے اسے استعمال کر سکیں۔دلچسپ امر یہ ہے کہ نسبتاً زیادہ قیمت کے باوجود بائیک فروخت کے لیے پیش کیے جانے کے فوراً بعد اسٹاک ختم ہو گیا۔ اسی طرح ٹیسلا کی جانب سے فروخت کی جانے والی تقریباً 30 ڈالر مالیت کی ایک ٹی شرٹ بھی مختصر وقت میں فروخت ہو گئی۔کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ بیلنس بائیک کی نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈرز کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ محدود دستیابی کے باعث صارفین کو جلد آرڈر دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مارکیٹ میں زیادہ تر بیلنس بائیکس تقریباً 100 امریکی ڈالر میں دستیاب ہیں، جبکہ ٹیسلا کی نئی بائیک اس قیمت سے کہیں زیادہ مہنگی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ٹیسلا بچوں کے لیے سائبر کواڈ اے ٹی وی متعارف کرا چکی ہے، تاہم حفاظتی معیارات سے متعلق خدشات کے باعث اس کی فروخت عارضی طور پر روک دی گئی تھی۔