تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ، معیشت کے استحکام کی جانب اہم پیش رفت

ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ، معیشت کے استحکام کی جانب اہم پیش رفت

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)ملک میں ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ دیکھا گیا ہے جسے معیشت کے استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات 1.83 فیصد اضافے کے ساتھ 16.67 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ اس عرصے میں نِٹ ویئر کی برآمدات 4.60 ارب ڈالر جبکہ ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات 3.97 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔کاٹن یارن کی برآمدات میں بھی 13.35 فیصد اضافہ ہوا، جس سے اس شعبے کا مجموعی حجم 701.1 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔رپورٹ کے مطابق برآمدات میں یہ بہتری صنعتی سرگرمیوں میں تسلسل، عالمی منڈی میں مسابقت اور پیداواری عمل میں بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔ متعلقہ اداروں کے مطابق اس پیش رفت سے زرمبادلہ کے ذخائر، روزگار کے مواقع اور صنعتی ترقی کو تقویت مل رہی ہے۔