تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

تھائی لینڈ کا غیر ملکیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

تھائی لینڈ کا غیر ملکیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

بینکاک( مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ نے غیر قانونی کاروبار اور غیر ملکی شہریوں کی جانب سے نامزد افراد کے ذریعے جائیدادیں خریدنے کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کردی۔غیر ملکی شہریوں سے متعلق جرائم اور قوانین کی خلاف ورزیوں کے واقعات سامنے آنے کے بعد حکومت نے ویزا فری قیام کی مدت 60 روز سے کم کرکے 30 روز کردی ہے۔چینل نیوز ایشیا اور دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم انوتین چرنویراکول نے متعلقہ سرکاری اداروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کی جانب سے قانون کی خلاف ورزیاں قابل قبول حد سے تجاوز کرچکی ہیں۔انوتین چرنویراکول نے کہا کہ تھائی لینڈ نے غیر ملکیوں کو داخلے کی سہولت فراہم کی ہے، اس لیے انہیں بھی ملکی قوانین کی پابندی کرنا ہوگی، جبکہ ملک کا استحصال کرنے کی کوشش کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔