تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

تھریڈز نے 50 کروڑ ماہانہ صارفین کا سنگِ میل عبور کر لیا

تھریڈز نے 50 کروڑ ماہانہ صارفین کا سنگِ میل عبور کر لیا

کیلیفورنیا( ترکیہ خبر)ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم تھریڈز نے ماہانہ 50 کروڑ فعال صارفین کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ابتدائی طور پر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے متبادل کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال اگست کے بعد سے تھریڈز کے صارفین کی تعداد میں تقریباً 10 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے، جس سے اس کی تیز رفتار مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام کے ساتھ مضبوط انضمام نے صارفین کے لیے اس پلیٹ فارم پر منتقل ہونا آسان بنایا، جبکہ میٹا کے مطابق حال ہی میں متعارف کرایا گیا کمیونٹیز فیچر بھی اس غیر معمولی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔50 کروڑ صارفین کا ہدف مکمل ہونے کے بعد کمپنی نے کمیونٹیز فیچر کو باضابطہ طور پر بیٹا مرحلے سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پلیٹ فارم میں کئی نئی سہولیات بھی شامل کی جا رہی ہیں۔نئی اپ ڈیٹس کے تحت ہر کمیونٹی کے لیے الگ شناختی آئیکن متعارف کرایا جا رہا ہے، جبکہ صارفین کے لیے ایک نیا کمیونٹیز ہب بھی بنایا جا رہا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی دلچسپی کے گروپس تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں گے۔اس کے علاوہ کمیونٹی پروگریس فیچر صارفین کو یہ جاننے میں مدد دے گا کہ کون سے موضوعات مکمل کمیونٹی کی شکل اختیار کرنے کے قریب ہیں اور اس عمل میں وہ کس طرح حصہ ڈال سکتے ہیں۔کمپنی کے مطابق آئندہ ہفتوں میں لائیو چیٹس فیچر کو مزید کمیونٹیز تک وسعت دی جائے گی، جس سے صارفین براہِ راست گفتگو کے دوران اہم لمحات اپنی فیڈ پر بھی شیئر کر سکیں گے۔تجزیہ کاروں کے مطابق تھریڈز اب محض ایک متبادل پلیٹ فارم نہیں رہا بلکہ عالمی سوشل میڈیا مارکیٹ میں ایک مضبوط اور مستقل حریف کے طور پر اپنی جگہ بنا چکا ہے۔