تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

لاہور میٹرو بس سروس بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا

لاہور میٹرو بس سروس بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا

لاہور( پاکستان خبر) میٹرو بس سروس کی ممکنہ بندش کا خدشہ ختم ہوگیا، آپریٹر کمپنی ویڈا اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے درمیان سروس جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے جنرل منیجر آپریشنز عزیر شاہ کے مطابق ویڈا کے مالی اور دیگر مطالبات پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے جبکہ معاملات حل کرنے کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔عزیر شاہ نے کہا کہ لاہور میٹرو بس سروس بدستور چلتی رہے گی اور ویڈا کے مطالبات پر بات چیت جاری ہے۔ ان کے مطابق کمپنی اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے درمیان آج دوبارہ مذاکرات ہوں گے، جن میں مطالبات کے حل کے حوالے سے پیش رفت متوقع ہے۔