اسلام آباد( پاکستان خبر) بانی پی ٹی آئی کے نجی اسپتال سے علاج کے احکامات کے بعد اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں نے بھی نجی اسپتال سے علاج اور اہل خانہ سے بات کروانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستوں پر اڈیالہ جیل حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل سے پیراوائز کمنٹس طلب کرلیے۔جسٹس محمد آصف نے قیدیوں الیاس خان، محمد اسماعیل خان اور اویس الطاف کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل بیرسٹر اختر چھینہ نے عدالت کو بتایا کہ ایک درخواست گزار ہیموفیلیا اور اندرونی خون بہنے کے مرض میں مبتلا ہے اور اسے دو ماہ کے دوران 10 مرتبہ اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم طبیعت میں بہتری نہیں آئی۔وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مذکورہ مسئلے کا علاج فی الحال پاکستان میں صرف شفا اسپتال میں ممکن ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان