تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

جرمنی میں چھوٹا طیارہ گرنے سے 3 ڈچ شہری ہلاک

جرمنی میں چھوٹا طیارہ گرنے سے 3 ڈچ شہری ہلاک

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی میں ہالینڈ کی سرحد کے قریب ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 ڈچ شہری جان سے گئے۔عالمی میڈیا کے مطابق ہالینڈ کی وزارت خارجہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق افراد میں 57 اور 58 سالہ 2 مرد جبکہ 23 سالہ ایک خاتون شامل ہیں۔وزارت خارجہ کے مطابق طیارے نے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 25 منٹ پر وسطی مغربی ہالینڈ کے شہر ہلورسوم کے ایک چھوٹے ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی۔تقریباً 11 بج کر 18 منٹ پر جرمن ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے شہر ایرکلنز کے علاقے گردیراتھ کے قریب طیارے کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا، جس کے کچھ ہی دیر بعد وہ گر کر تباہ ہوگیا۔حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں تینوں ہلاک شدگان ہی سوار تھے، جبکہ یہ طیارہ ہالینڈ کے ہلورسوم فلائٹ اسکول میں رجسٹرڈ تھا۔فلائٹ اسکول انتظامیہ نے حادثے کی وجوہات سامنے آنے تک تمام پروازیں فوری طور پر معطل کردی ہیں۔ ہالینڈ کے سیفٹی بورڈ نے ابتدائی تحقیقات میں معاونت کیلئے 2 فضائی حادثات کے ماہرین بھی جرمنی روانہ کردیئے ہیں۔