راولپنڈی(پاکستان خبر) بانی پی ٹی آئی سے رفقا کی ملاقات کا مقررہ وقت ختم ہوگیا، تاہم کسی پارٹی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔تمام رہنما داہگل ناکے سے واپس روانہ ہوگئے۔ وکیل غلام فاروق اعوان، سید سہیل مکرم اور ضیاء اللہ خان بھی اڈیالہ روڈ پہنچے تھے۔سید عبید کاظمی، فرزانہ سفیر اور عاصمہ راجہ بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ روڈ آئے، تاہم انہیں بھی ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔دوسری جانب اڈیالہ روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔